قانونی اطلاع

براہ کرم سائٹ کا استعمال کرنے سے پہلے یہ اطلاع بغور پڑھ لیں۔ سائٹ کا آپ کا استعمال اور اس پر موجود سبھی مواد اس کے دائرے میں آتا ہے۔

عمومی


یہ ویب سائٹ (لنک والی سائٹوں کو چھوڑ کر) ذیل کے زیر انتظام چلتا ہے

یونیلیور یوکے لمیٹڈ

 انگلینڈ اور ویلز میں رجسٹرڈ نمبر334527

KT22 7GR رجسٹرڈ آ‌فس: یونیلیور ہاؤس، اسپرنگ فیلڈ ڈرائیو، لیدر ہیڈ، سیورے
۔("یونیلیور")

دنیا بھر کے متعدد ممالک سے اس سائٹ تک رسائی ہوسکتی ہے۔ چونکہ ان سبھی مقامات پر ایسے قوانین ہوتے ہیں جو سلطنت متحدہ کے قوانین سے مختلف ہوسکتے ہیں، لہذا اس سائٹ تک رسائی حاصل کرکے آپ اور ہم دونوں ہی یہ تسلیم کرتے ہیں کہ اس سائٹ کے استعمال اور اس کے مواد کے ضمن میں پیدا شدہ یا ان سے وابستہ سبھی امور کے سلسلے میں سلطنت متحدہ کے قوانین ہی نافذ ہوں گے۔ آپ معرفت ہذا اس طرح کے امور کے سلسلے میں انگلینڈ اور ویلز کی عدالتوں کے غیر جامع دائرہ اختیار کو بھی تسلیم کرتے اور اس کے سامنے پیش ہونے پر راضی ہوتے ہیں۔

واپس اوپر جائیں

 

 

اطلاق

یہ سائٹ صرف سلطنت متحدہ میں رہنے والے افراد کے لئے تیار کی گئی ہے اور مصنوعات، خدمات، اور ترویج و اشاعت کے سلسلے میں فراہم کردہ معلومات صرف اسی ملک کے حوالے سے قابل اطلاق ہیں۔

اس بابت کوئی نمائندگی یا ضمانت نہیں دی جاتی ہے کہ سائٹ پر مشمولہ مواد کسی اور مقام کے مناسب، وہاں پر دستیاب یا وہاں سے مربوط ہے۔

دیگر ممالک میں رہنے والے افراد کو یونیلیور Unilever PLC/N.V. کی ویب سائٹ http://www.unilever.com سے رجوع کرنا چاہیے

واپس اوپر جائیں

 

حق اشاعت


کاپی رائٹ © 2009 یونیلیور۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ اس سائٹ پر موجود سبھی متون، تصاویر، آواز، سافٹ ویئر اور دیگر مواد میں جملہ حقوق اشاعت اور دیگر حقوق املاک دانش یونیلیور اور اس کی ملحق کمپنیوں کی ملکیت ہیں یا متعلقہ مالک کی اجازت سے شامل کی گئی ہیں۔ الحاق یافتگان یا ملحق کمپنیوں کے حوالوں میں یونیلیور گروپ کے سبھی ممبران شامل ہوں گے۔

آپ کو یہ سائٹ براؤز کرنے اور اس سے اخذ کردہ مواد ہارڈ ڈسک میں پرنٹ، ڈاؤن لوڈ کرکے، اور دیگر افراد کو تقسیم کرکے، لیکن ان سبھی صورتوں میں صرف اطلاعاتی مقاصد کے لئے اور اس شرط کے ساتھ اسے دوبارہ پیش کرنے کی اجازت ہے کہ مذکورہ بالا حق اشاعت کی معلومات اس کی سبھی نئی اشاعتوں پر موجود رہیں گی۔  سائٹ کے کسی بھی حصے کی نئی ا‏شاعت کاروباری منافع کے لئے فروخت یا تقسیم نہیں کی جاسکتی ہے نہ ہی کسی کام یا اشاعت میں اس میں کوئی تجدید یا ترمیم ہوگی، خواہ کاغذی نقل میں ہو یا الیکٹرانک شکل میں، اور کسی دیگر سائٹ پر شائع کرنا بھی اس میں شامل ہے۔ کوئی اور لائسنس یا حق نہیں عطا کیا گیا ہے۔

واپس اوپر جائیں

 

تجارتی نشانات


اس سائٹ پر آویزاں ہونے والے سبھی تجارتی نشانات یا تو یونیلیور اور اس کے الحاق یافتگان کی ملکیت ہیں یا اس کے ذریعہ موصولہ لائسنس کے تحت استعمال ہوتے ہیں۔ اس سائٹ پر موجود کسی بھی تجارتی نشان کا غیر مجاز استعمال سختی کے ساتھ ممنوع ہے۔

واپس اوپر جائیں

 

مصنوعات کی فراہمی


اس سائٹ پر موجود کسی بھی مصنوع یا خدمت کا حوالہ اس مصنوع یا خدمت کی فروخت یا فراہمی کی پیشکش کو مستوجب قرار نہیں دیتا ہے۔ کسی خاص مصنوع یا خدمت کی فراہمی اور موزونیت کے سلسلے میں مخصوص مشورہ اسے خریدنے سے پہلے کرلینا چاہیے۔

واپس اوپر جائیں

عرضیاں

یونیلیور کی پالیسی یہ ہے کہ مصنوع کی اصلاحات، نئے مصنوع کے تصور یا مارکیٹنگ کے نظریات کے لئے کمپنی کے باہر سے پیش کی جانے والی کوئی غیر مطلوبہ تجاویز قبول نہیں کی جاتی ہیں۔ آپ ہمیں جو بھی غیر مطلوبہ تجاویز یا معلومات، بشمول تدابیر بھیجتے ہیں انہیں غیر ترجیحی اور غیر رازدارانہ سمجھا جائے گا اور ہماری لامحدود صوابدید کی بناء پر مکمل استعمال کے لئے، کسی معاوضے کے بغیر یونیلیور کی ملکیت ہوجائے گی۔

واپس اوپر جائیں

 

مشمولات

اس سائٹ پر موجود معلومات نیک نیتی کے ساتھ شامل کی گئی ہے لیکن صرف عمومی معلوماتی مقاصد کے لئے ہے۔ کسی مخصوص مقصد کے لئے اس کے اوپر اعتبار نہیں کرلیا جانا چاہیے اور اس کی قطعیت یا کاملیت کے سلسلے میں کوئی نمائندگی یا ضمانت نہیں دی جاتی ہے۔ اس سائٹ پر موجود کوئی بھی معلومات یونیلیور گروپ کے کسی بھی رکن میں سرمایہ لگانے کی دعوت کو مستوجب قرار نہیں دیتی ہے اور نہ ہی سرمایہ کاری کے فیصلے کے لئے ایک بنیاد کی حیثیت سے اسے استعمال کیا جانا چاہیے۔ نہ ہی یونیلیور نہ ہی اس کے کوئی بھی الحاق یافتگان اور نہ ہی اس کے یا ان کے افسران، ملازمین یا ایجنٹ اس سائٹ یا اس سے مربوط کسی اور سائٹ تک کسی قسم کی رسائی یا اس کے استعمال کی وجہ سے ہونے والے کسی خسارے، نقصان یا اخراجات، بشمول، بلا تحدید، منافع میں خسارہ، بلا واسط حادثاتی یا نتائجی خسارہ کے ذمہ دار ہوں گے۔

ہمیں جب بھی اور جس طرح بھی ہم مناسب خیال کریں اور بغیر اطلاع کے اس سائٹ میں کوئی تبدیلی یا اصلاحات کرنے کا حق محفوظ ہے۔

واپس اوپر جائیں

 

مربوط سائٹیں

اس پوری سائٹ پر متعدد مقامات پر اس سائٹ کے مخصوص پہلو سے تعلق رکھنے والی انٹرنیٹ کی دیگر سائٹوں کے لنک خود بخود پیش کیے جاسکتے ہیں۔ یہ اس بات کا اشارہ نہیں ہے کہ یونیلیور لازمی طور پر ان دیگر سائٹوں یا ان کے مالکان میں سے کسی کے بھی ساتھ وابستہ ہے۔ یوں تو کمپنی کا مطمح نظر یہ ہے کہ آپ کو یہ دیگر سائٹیں دلچسپ معلوم ہونی چاہئیں مگر، نہ ہی کمپنی، اس کے الحاق یافتگان، نہ ہی اس کے یا ان کے افسران، ملازمین یا ایجنٹوں پر ان دیگر سائٹوں کی نوعیت خواہ کسی بھی قسم کی ہو یا ان پر موجود معلومات کی کوئی بھی ذمہ داری یا جوابدہی ہوگی، کیونکہ ان میں سے کسی کی بھی توثیق یا تصدیق کمپنی یا اس کے الحاق یافتگان کے ذریعہ نہیں کی گئی ہے۔ اگر کسی وقت آپ کو لگتا ہے کہ آپ کی رسائی کسی اور سائٹ تک ہوگئی ہے تو آپ "پیچھے واپس جائیں" کے تیر کے نشان پر کلک کرکے، یا ویب پتہ درج کرکے اس سائٹ پر واپس جاسکتے ہیں۔

واپس اوپر جائیں