زمرہ کے لحاظ سے کس چیز کا ذخیرہ کریں۔

زمرہ کے لحاظ سے کس چیز کا ذخیرہ کریں۔

57% افراد جو کوئی مطلوبہ خریداری نہیں کرپاتے ہیں اس کی وجہ یہ ہوتی ہےکہ انہیں جو برانڈ خریدنا ہوتا ہے وہ اسٹور میں موجود نہیں ہوتا ہے۔*

ہماری صلاح ہے کہ آپ کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی اوپر کی 15 قطاروں میں انہی اشیاء کی ٹوکریاں ہوں۔ ایک ٹوکری میں ایک ہی مصنوع رکھنے سے فروخت میں 10% تک کی کمی آسکتی ہے کیونکہ خریدار ناقص طریقے سے رکھے ہوئے، بے ہنگم خانے کو دیکھ کر واپس چلے جاتے ہیں۔**

سست رفتاری سے فروخت ہونے والی قطاروں کو خانے سے ہٹا دیں تاکہ اس میں آپ کی رقم اور فریزر کی جگہ پھنس کر نہ رہ جائے۔

موسم سرما کے مہینوں میں اپنی دلکش اشیاء کی فروخت کو بڑھانے کے لئے مناسب مقدار کا ذخیرہ کرلینا ضروری ہے۔

سب سے زیادہ فروخت ہونے والی پرکشش قطاریں***

Top selling impulse lines***

کون اور سست رفتاری سے نکلنے والے دیگر چاکلیٹ کی قطاروں کو اوپر والی الماری میں رکھ دینا چاہیے۔
چاکلیٹ والی مصنوعات کو بیچ والی الماری میں رکھنا چاہیے جہاں تیزی سے نکلنے والی قطاروں کو ترجیحی حیثیت حاصل ہوتی ہے۔

بچوں اور بالغوں کے ریفریشمنٹ کی قطاریں نچلی قطار میں ایک ساتھ ایک بلاک میں رکھنی چاہئیں تاکہ زیادہ سے زیادہ ذخیرہ برقرار رہ سکے۔

ڈسپلے سے متعلق تجاویز

ایک اچھی طرح سے منظم فریزر آپ کی فروخت کو بہتر بنا سکتا ہے۔ اگر آپ اٹھارہ ٹوکریوں والا فریزر استعمال کر رہے ہیں تو ذیل کا خاکہ بتاتا ہے کہ ہم آپ کو اپنا خانہ کس طرح ترتیب دینے کی سفارش کرتے ہیں۔ ہمارے پلینوگرام یہ یقینی بنانے کے واسطے تیار کیے گئے ہیں کہ آپ ممکنہ طور پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والی اور بہترین منافع والی آئس کریم کا ذخیرہ اپنے خانے میں کر رہے ہیں

plan your display

یہ مجوزہ منصوبے ہیں جو بازار میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی مصنوعات (IVR ویلیو سیلز کا ڈیٹا جنوری - ستمبر 2007) اور نئی مصنوعات کی مجوزہ فروخت پر مبنی ہیں۔

نوٹ – خاکہ اور خانوں کی ذخیرہ سازی کے سارے حوالے صرف تجویز ہیں۔  خردہ فروش اپنی سہولت کو دیکھتے ہوئے اپنے ذخیرے کا آرڈر دینے اور اس کا انتظام کرنے کو آزاد ہیں۔